QR CodeQR Code

شام، قومی مصالحتی عمل جاری، دیرالزور میں 10 ہزار شہری حکومت کیساتھ آملے

3 Dec 2021 22:17

شامی حکومت کیجانب سے جاری قومی مصالحتی عمل کیلئے متعین کی گئی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیرالزور میں کل 10 ہزار افراد نے اسلحہ ڈال کر عام شہری زندگی اختیار کر لی ہے


اسلام ٹائمز۔ شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں قومی مصالحتی عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے عام زندگی کی جانب پلٹنے کے خواہشمند غیر مجرم مسلح افراد کے لئے تشکیل دی گئی قومی مصالحتی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ دیرالزور میں تاحال 10 ہزار مسلح شہری اسلحہ رکھ کر عام زندگی کی جانب پلٹ آئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق جاری ہفتے کے دوران صوبہ دیرالزور کے شہر المیادین میں ہی کم از کم 3 ہزار 500 افراد نے ہتھیار ڈالے ہیں جبکہ قبل ازیں حکومتی مصالحاتی پروگرام کا حصہ بننے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 500 تھی۔


خبر کا کوڈ: 966724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966724/شام-قومی-مصالحتی-عمل-جاری-دیرالزور-میں-10-ہزار-شہری-حکومت-کیساتھ-آملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org