QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال اور عبدالغفور حیدری کا سندھ بلدیاتی نظام کے کالے قانون کو منسوخ کروانے پر اتفاق

3 Dec 2021 22:34

دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے سیاہ قانون پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ حکومت کا منظور شدہ عوام دشمن بلدیاتی قانون آئین، قانون اور جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔


اسلام ٹائمز۔  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا غفور حیدری کے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے سیاہ قانون پر گفتگو ہوئی۔ اپنی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ حکومت کا منظور شدہ عوام دشمن بلدیاتی قانون آئین، قانون اور جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ بلدیاتی نظام کے کالے قانون کو منسوخ کروانے پر اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 966727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966727/مصطفی-کمال-اور-عبدالغفور-حیدری-کا-سندھ-بلدیاتی-نظام-کے-کالے-قانون-کو-منسوخ-کروانے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org