QR CodeQR Code

یمن میں سعودی جنگی جرائم کے بارے تحقیقات بحال کی جائیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں

3 Dec 2021 22:53

یمن میں انجام پانیوالے سعودی جنگی جرائم کیطرف اشارہ کرتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کینیتھ راتھ نے تاکید کی ہے کہ جارح سعودی عرب نے رشوت اور زورزبردستی کے ذریعے یمن میں انسانی حقوق کی تحقیقات کا واحد ذریعہ بھی مسدود کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی 60 سے زائد عالمی تنظیموں نے یمن میں جارح سعودی عرب کی جانب سے جاری جنگی جرائم پر شروع کی جانے والی تحقیقات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کینیھ راتھ (Kenneth Roth) نے اپنے تازہ بیان میں اطلاع دی ہے کہ انسانی حقوق کی 60 تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کے بارے روک دی جانے والی تحقیقات کو بحال کیا جائے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ذمہ داری کے حوالے سے یمن میں ایک تباہ کن خلاء موجود ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یمن میں (انسانی حقوق کے بارے تحقیقات کا) واحد میکنزم موجود تھا جسے سعودی عرب کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے۔ کینیتھ راتھ کا کہنا تھا کہ جارح سعودی شاہی حکام نے ماہ اکتوبر کے دوران رشوت اور زور زبردستی کے ذریعے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کو یمن میں سعودی جنگی جرائم کے بارے جاری تحقیقات روک دینے پر مجبور کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 966728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966728/یمن-میں-سعودی-جنگی-جرائم-کے-بارے-تحقیقات-بحال-کی-جائیں-انسانی-حقوق-عالمی-تنظیمیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org