0
Friday 3 Dec 2021 23:16

پیپلز پارٹی کراچی اور بلدیاتی نظام پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی کراچی اور بلدیاتی نظام پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی بل کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مشترکہ پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں اپنے وکلا کے ہمراہ پہنچ کر جمع کرادی۔ پٹیشن میں چیف سیکریٹری سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری قانون اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران، بیریسٹر مرتضی مہیسر، عدنان اسماعیل، کیو محمد حاکم، ایڈووکیٹ ریاض آفندی، انور کمال انصاف لائیرز فورم کے وکلا بھی ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک اور شب خون مار کر بل پاس کیا ہے، سندھ اسمبلی کو سپریم کورٹ کو کھڑا کردیا ہے، اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بجائے سندھ حکومت نے اختیارات چھین لئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں چوروں کی طرح بل پیش کرکے اسے ایک دن میں پاس کرایا گیا، اس بل کی بنیاد ہی چوری پر مبنی ہے، این ایف سی کے تحت انہیں پیسہ چاہیئے اور پی ایف سی دینے کے لئے تیار نہیں، پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ کرمنل حکومت اور کرپشن کی وجہ سے انہیں ووٹ نہیں ملنا، اس لئے انہوں نے اپنے وڈیرانہ، سردارانہ، زردارانہ نظام کو سندھ میں لوگو کرنا چاہتے ہیں، پیسے کے ذریعے یہ سندھ کے لوکل گورنمنٹ کے نظام پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم اس بل کے خلاف آج عدالت میں آئے ہیں یہ خلاف قانون، آئین ہے یہ جمہوریت کے روح کے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی آرڈینینس کی فارمیشن ایک ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں بنائی جارہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حاضر سروس جج کو اس میں لگایا جائے جسے چیف جسٹس آف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی مرضی سے مقرر کریں، سندھ حکومت رانا شمیم یا زاہد قربان علوی جیسا ریٹائرڈ جج لاکر لگادیں گے، اس کے علاوہ قانون کی کمیشن کا ایڈوائیزر اس کا ممبر ہوگا، یعنی مرتضی وہاب کی آج بھی جتنی سمریز لاء ڈیپارٹمنٹ میں جاتی ہیں وہ پیسے دیکر کلیئر ہوجاتی ہیں، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بھی ان کے سسٹم کا آدمی ہوگا، پیپلز پارٹی پارلیمینٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی سازش کررہی ہے، ہم عدلیہ کے خلاف نہیں جانا چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 966730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش