QR CodeQR Code

گورنر پنجاب کے بیان نے عمران خان نیازی کے کردار کو بے نقاب کر دیا ہے، شازیہ مری

3 Dec 2021 23:34

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء نے کہا کہ اپوزیشن بار بار کہتی رہی کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں، آج آئی ایم ایف کی غلامی میں عمران خان نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے بیان نے عمران خان نیازی کے کردار کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران خان نے تین سال میں جو تباہی کی ہے، سارے راز فاش ہو رہے ہیں۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو لئے ہوئے قرضے کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، اس چور چوکیدار نے ملک کے سارے اثاثے بیچ ڈالے ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ اپوزیشن بار بار کہتی رہی کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں، آج آئی ایم ایف کی غلامی میں عمران خان نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، جبکہ عمران خان چوروں کی طرح پارلیمنٹ سے بھاگتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 966732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966732/گورنر-پنجاب-کے-بیان-نے-عمران-خان-نیازی-کردار-کو-بے-نقاب-کر-دیا-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org