0
Saturday 4 Dec 2021 02:04

مذہبی جنونیت نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مذہبی جنونیت نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مذہبی جنونیت اور متشدد مذہبی گروہوں نے دین اسلام اور وطن عزیز کے تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ توہین کے نام پر کسی کو بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں۔ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے سخت ترین اقدامات کرنے ہوں گے، ہمیں بیرونی سازشوں پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ غیر ملکیوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ مصلحت کے نام پر کسی بھی قسم کی لچک ملک و قوم کے ساتھ غداری ہوگی، اگر ایسے واقعات کو طاقت کے ساتھ روکا نہ گیا تو ہم دنیا کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 966736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش