QR CodeQR Code

روس کیلئے جاسوسی کا شبہ

برطانوی شہری کو جرمنی سے بے دخلی کا سامنا

4 Dec 2021 10:43

رپورٹ کے مطابق برطانوی سفارت خانے کا سابق ملازم ڈیوڈ ایس نامی شخص نومبر 2020ء سے پیسوں کے عوض روسی انٹیلی جنس سروس کو معلومات فراہم کر رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں برطانوی شہری کو جرمنی سے بے دخلی کا سامنا ہے۔ جرمن حکام کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے سابق ملازم پر روسی انٹیلی جنس سروس کو دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ہے، جسے اب برطانیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ جرمن اور برطانوی حکام کی مشترکہ تحقیقات کے بعد برطانوی شہری کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ ڈیوڈ ایس نامی شخص نومبر 2020ء سے پیسوں کے عوض روسی انٹیلی جنس سروس کو معلومات فراہم کر رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 966766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966766/روس-کیلئے-جاسوسی-کا-شبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org