QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ تباہ کردیا یہ کراچی کا کیا حال کریں گے، وسیم اختر

4 Dec 2021 17:04

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی نے کہا کہ ہم مسلسل وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال بتارہے ہیں، کراچی کا ٹیکس کراچی پر لگنا چاہیئے، ایک سیاسی شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنادیا گیا ہے، نااہل اور کرپٹ پی پی حکومت 13 سال سے سندھ پر قابض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی پی نے لاڑکانہ تباہ کردیا یہ کراچی کا کیا حال کریں گے، کراچی دشمنی پر مبنی قانون بنائے جارہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں ہے، جب تک مکمل بلدیاتی نظام نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا، احتجاج پورے سندھ میں جاری رہے گا۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہم مسلسل وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال بتارہے ہیں، کراچی کا ٹیکس کراچی پر لگنا چاہیئے، ایک سیاسی شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنادیا گیا ہے، نااہل اور کرپٹ پی پی حکومت 13 سال سے سندھ پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے لاڑکانہ تباہ کردیا یہ کراچی کا کیا حال کریں گے، کراچی دشمنی پر مبنی قانون بنائے جارہے ہیں، ان کا کے ایم سی کے اداروں پر قبضہ کرنے کا پروگرام ہے۔


خبر کا کوڈ: 966841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966841/پیپلز-پارٹی-نے-لاڑکانہ-تباہ-کردیا-یہ-کراچی-کا-کیا-حال-کریں-گے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org