0
Saturday 4 Dec 2021 18:33

گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے نومنتخب جی بی کونسل ممبران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید، سپیکر اسمبلی سید امجد زیدی، صوبائی وزرا اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 نومبر کو جی بی کونسل کے چھ ممبران کے چناو کیلئے انتخابات ہوئے تھے۔ جس میں تحریک انصاف کو 3، حکومتی اتحادی ایم ڈبلیو ایم کو ایک جبکہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو ایک ایک نشست ملی تھی۔ کونسل کی 6 نشستوں کے لیے پولنگ گلگت بلتستان اسمبلی ہال میں ہوئی تھی، انتخابات میں کُل 10 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

حکمران جماعت جماعت پی ٹی آئی کے حشمت اللہ خان، سید شبیہہ الحسنین اور عبدالرحمٰن جبکہ حکومتی اتحادی ایم ڈبلیو ایم کے شیخ احمد علی نوری نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مسلم لیگ نون کے اقبال نصیر اور پیپلز پارٹی کے ایوب شاہ بھی کونسل ممبر بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔ گلگت بلتستان کونسل کا قیام پیپلزپارٹی دور میں گورننس آرڈر 2009ء کے تحت عمل میں لایا گیا تھا۔ کونسل کے چھ ممبران کا انتخاب جی بی اسمبلی کے ممبران کرتے ہیں جبکہ چھ ممبران وفاق سے سلیکٹ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کونسل کے چیئرمین جبکہ گورنر وائس چیئرمین ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 966855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش