0
Saturday 4 Dec 2021 19:26

لاہور، این اے 133 کا ضمنی الیکشن، سیاسی جماعتیں مذہبی کارڈ استعمال کرنے لگیں

لاہور، این اے 133 کا ضمنی الیکشن، سیاسی جماعتیں مذہبی کارڈ استعمال کرنے لگیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 133 میں کل اتوار کو پولنگ ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ عمران نذیر، ماجد ظہور، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ اور دیگر رہنما انتخابی مہم چلا رہے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، سید مرتضی اور دیگر رہنما انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں۔ اس دوران دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذہبی کارڈ بھی استعمال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو اپنے حق میں کر لیا جبکہ مسلم لیگ ن نے شیعہ علماء کونسل اور دیگر جماعتوں کو ساتھ ملایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقے میں لگائے گئے پینا فلیکس پر ذوالفقار علی بھٹو کو "مجاہد ختم نبوت" لکھا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد مذہبی ووٹ بینک کو اپنی طرف راغب کرنا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی فتح کیلئے کسی سے بھی اتحاد کرنے کیلئے تیار ہو جاتی ہیں اور یوں مذہبی طبقہ ان کی انہی دلفریب نعروں سے ان کے جھانسے میں آ جاتا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات مسترد ہو گئے تھے جس کے باعث پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش