0
Saturday 4 Dec 2021 19:41
مذہب کا نام لینے والے انتہا پسندوں نے غیر انسانی اقدام کرکے اسلام کو بدنام کیا ہے

اسلامی تعلیمات کسی کو ناحق قتل کی اجازت نہیں دیتیں، علامہ ریاض نجفی

اسلامی تعلیمات کسی کو ناحق قتل کی اجازت نہیں دیتیں، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کیلئے باعث شرم ہے۔ انتہا پسندوں نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ مذہب کا نام لینے والے انتہا پسندوں نے غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام کرکے اسلام کو بدنام کیا ہے۔اسلامی تعلیمات کسی کو ناحق قتل کی اجازت نہیں دیتیں۔ غیر ملکی فیکٹری مینجر کے قتل کا واقعہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ اسلام میں انتہا پسندی اور اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دوسرے مذاہب کا بھی احترام کرتا اور رواداری کا درس دیتا ہے۔اسلام کسی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق بغیر ثبوت اور صفائی کا موقع دیئے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علماء، میڈیا اور حکومت کو مل کر رواداری کے فروغ کی مہم چلانی چاہیے۔ علماء نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتی اور ریاستی پالیسیوں کے ذریعے ایک عرصے سے ملک میں انتہا پسندی کی سرپرستی کی گئی۔ اب اس انتہا پسندی کے خاتمے میں وقت لگے گا۔ لیکن اس کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاق المدارس کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد ہوتا تو ایسے اقدامات سامنے نہ آتے، پاکستان کا قانون قرآن و سنت کے مطابق ہے حکومت کسی سے مرعوب نہ ہو، صرف خدا سے ڈرے اور جو خدا سے ڈرتا ہے، اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
خبر کا کوڈ : 966863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش