0
Saturday 4 Dec 2021 21:28

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے، امت شاہ

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے موجود ہونے کے باوجود جموں و کشمیر میں امن نہیں ہے، اس لئے یہ واضح ہے کہ دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن کے قیام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امت شاہ نے یہ بات آج ایک انگریزی روزنامے کی کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہی۔ جموں و کشمیر میں ریاستی حیثیت کی بحالی کو سیاسی مطالبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے حدبندی ہوگی، اس کے بعد انتخابات ہوں گے اور پھر قواعد کے مطابق ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ سیاسی پارٹیاں ریاست کی حیثیت کو ایشو بنا رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جس طرح سے امن و امان بحال ہو رہا ہے، سیاح جا رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، جو پہلے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کشمیری عوام اس تبدیلی کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ 370 کا وہاں کے امن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیا 1990ء کی دہائی میں آرٹیکل 370 موجود نہیں تھا، اس کے وجود کے باوجود امن کیوں نہیں تھا۔؟ انہوں نے کہا کہ اگر اب ٹارگیٹ کلنگ کو بھی جوڑ لیں تو پہلے کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش