QR CodeQR Code

بھارت میں کووڈ ٹیکہ کاری 127 کروڑ سے تجاوز

4 Dec 2021 21:49

بھارتی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 127 کروڑ 49 لاکھ 96 ہزار 681 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے 323ویں دن آج 93 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیکہ کاری 127 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارتی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 127 کروڑ 49 لاکھ 96 ہزار 681 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ آج 93 لاکھ 58 ہزار 319 کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 79 کروڑ 86 لاکھ 45 ہزار 23 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ 47 کروڑ 63 لاکھ 57 ہزار658 کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ٹیکہ کاری دیرشام تک جاری رہی۔ اس لئے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت کے مطابق ٹیکہ کاری کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلٰی سطح پر نگرانی کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966868/بھارت-میں-کووڈ-ٹیکہ-کاری-127-کروڑ-سے-تجاوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org