0
Saturday 4 Dec 2021 21:22

خیبر پختونخوا میں کورونا ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 62 کیسز

خیبر پختونخوا میں کورونا ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 62 کیسز
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 180316 ہوگئی ہے، کورونا سے ایک بار پھر نئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ صوبے میں کورونا سے 55 افراد نے شفایابی حاصل کی ہے جبکہ ایک روز میں کورونا کے 9075 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش