QR CodeQR Code

مہنگائی، لوڈشیڈنگ کیخلاف کل گلگت میں عوامی جلسے کا اعلان

4 Dec 2021 21:25

عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان، گندم قیمتوں میں اضافے کی کوشش، لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جلسہ ہوگا۔ ساتھ ہی بلتستان یونیورسٹی اور کالجز میں سینکڑوں طلبہ و طالبات داخلوں سے محروم ہیں۔ سکردو کارگل روڈ کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، گندم کے کوٹے میں کمی سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کل اتور کے روز گلگت میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔ اے اے سی کے زیر اہتمام جلسے میں جماعت اسلامی سمیت دیگر کئی پارٹیوں نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد چوک پر ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان، گندم قیمتوں میں اضافے کی کوشش، لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جلسہ ہوگا۔ ساتھ ہی بلتستان یونیورسٹی اور کالجز میں سینکڑوں طلبہ و طالبات داخلوں سے محروم ہیں۔ سکردو کارگل روڈ کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 966871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966871/مہنگائی-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-کل-گلگت-میں-عوامی-جلسے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org