0
Saturday 4 Dec 2021 21:58

ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں پروفیسر غلام حسین سلیم کی یاد میں مجلس ترحیم

ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں پروفیسر غلام حسین سلیم کی یاد میں مجلس ترحیم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سکردو سیکرٹریٹ میں پروفیسر غلام حسین سلیم کی رحلت کی مناسبت سے مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی، صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء وزیر غلام محمد کلیم نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پروفیسر غلام حسین سلیم ملت کا سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت پوری قوم کا نقصان ہے۔ ان کی فکری اور علمی سطح جس بلندی پر تھی، وہ مسلمہ تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قومی اور بین الاقومی فورمز پر بہترین نمائندگی کی۔

مرکز انجمن امامیہ میں ان کا کردار کلیدی رہا اور تسلسل کے ساتھ چار دہائیوں تک مرکزی خطیب رہے اور ذکر محمد و آل محمد سے عزاداروں کو منور کرتے رہے۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر غلام حسین سلیم بلتستان کی نابغہ روزگار شخصیت تھے اور ان کی زندگی علمی و فکری مبارزہ سے بھرپور رہی۔ آپ شاعر، ادیب، خطیب، عالم ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین سیاست دان تھے۔ دینی سیاست کا آغاز بلتستان ریجن میں انہوں نے کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 966875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش