QR CodeQR Code

سیالکوٹ واقعہ انتہائی قابل افسوس، اسلام اور انسانیت کی توہین ہے، عبدالواسع

4 Dec 2021 22:47

صدر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو مزید زہر اگلنے کا موقع ملے گا، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے صدر عبدالواسع نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے سانحہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی قابل افسوس اور اسلام اور انسانیت کی توہین ہے۔ سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینیجر کا بے دردی سے قتل پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو مزید زہر اگلنے کا موقع ملے گا۔ سیالکوٹ واقعہ کا اسلام اور دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عبدالواسع نے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 966879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966879/سیالکوٹ-واقعہ-انتہائی-قابل-افسوس-اسلام-اور-انسانیت-کی-توہین-ہے-عبدالواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org