QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ

4 Dec 2021 23:29

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس کیلئے الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس کیلئے الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈیول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 966889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966889/الیکشن-کمیشن-کا-بلدیاتی-انتخابات-میں-ووٹنگ-مشین-کے-تجربے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org