QR CodeQR Code

پنج شیر میں طالبان کے گورنر بم حملے میں بال بال بچ گئے

5 Dec 2021 00:30

سڑک کنارے نصب بم اُسوقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جب وہاں سے طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ کی گاڑی گزر رہی تھی۔ حملے میں مولوی قدر اللہ محفوظ رہے، تاہم انکے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے علاقے پنج شیر میں طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جب وہاں سے طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ کی گاڑی گزر رہی تھی۔ حملے میں مولوی قدر اللہ محفوظ رہے، تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد طالبان اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پنج شیر وہ واحد صوبہ ہے، جہاں اب تک طالبان کی عمل داری مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکی ہے۔ احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی طالبان کے ساتھ وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر کے اکثریتی علاقے کا انتظام سنبھال لیا ہے، تاہم علمائے کرام اور علاقے کے معززین کی ثالثی کے نتیجے میں پیش قدمی کو روک دیا گیا اور اب تقریباً جنگ بندی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966897/پنج-شیر-میں-طالبان-کے-گورنر-بم-حملے-بال-بچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org