QR CodeQR Code

لاہور، NA 133 ضمنی الیکشن

کہیں کہیں پولنگ میں تاخیر

5 Dec 2021 10:16

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 133 میں کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 199 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں این اے 133 پر آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ میں واقع پولنگ اسٹیشن پر تاحال پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ کے پولنگ اسٹیشن پر اب تک کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا ہے۔ اسی حلقے میں جوہر ٹاؤن میں واقع ایل ڈی اے اسکول میں بھی تاحال کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا ہے۔ جوہر ٹاؤن ایل ڈی اے اسکول میں 2 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جو شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ نون کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11 امیدوار اس حلقے میں میدان میں ہیں۔ ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے لیے اس حلقے میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں کا گشت بھی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور پریزائڈنگ افسران فوراً ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 بھیجیں گے۔


خبر کا کوڈ: 966933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966933/لاہور-na-133-ضمنی-الیکشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org