QR CodeQR Code

سندھ، 6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی

5 Dec 2021 11:23

ذرائع کے مطابق بار بار شرجیل کھرل کی تعیناتی میں تبدیلی سے متعلق پولیس یا حکومتی مؤقف اب تک سامنے نہیں آ سکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس میں تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے اور صرف 6 روز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)  شرجیل کھرل کو 3مرتبہ مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو پہلے حیدرآباد سے سکھر ڈویژن تعینات کیا گیا، پھر ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی لگایا گیا۔ تاہم اس کے باوجود بھی شرجیل کھرل کی تعیناتی مستحکم نہ رہ سکی جس کے پیش نظر اب  شرجیل کھرل کو ڈی آئی جی ساؤتھ زون تعینات کر دیاگیا ہے۔ دوسری جانب بار بار  شرجیل کھرل کی تعیناتی میں تبدیلی سے متعلق پولیس یا حکومتی مؤقف اب تک سامنے نہیں آ سکا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 966952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966952/سندھ-6-روز-میں-ڈی-ا-ئی-جی-کی-3-مختلف-جگہوں-پر-تعیناتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org