0
Sunday 5 Dec 2021 15:01

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2796 افراد کی موت

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2796 افراد کی موت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی صورتحال گزشتہ چند دنوں کے مقابلے بہت زیادہ خراب رہی کیونکہ اس دوران اس وبا سے 2796 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہفتہ کی آنصف شب تک ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 8895 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 2796 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اتوار کی صبح صحت مرکزی وزارت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں فعال کیسوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہو کر 99155 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے 8 ہزار 895 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 255 ہوگئی ہے۔

اس دوران 6918 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار 774 ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے 2796 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 326 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.29 فیصد، ری کوری کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.37 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق اسی مدت میں ایک کروڑ 41 لاکھ 8 ہزار 707 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 127 کروڑ 61 لاکھ 83 ہزار 65 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش