QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی میں ہونیوالے تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا

5 Dec 2021 12:03

مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسرز محمد زبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں میں 13 طلباء کو نامزد اور 35 سے زائد دیگر نامعلوم طلباء کو شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں جمعہ کے روز اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب کونسل کے درمیان ہونیوالے تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسرز محمد زبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں میں 13 طلباء کو نامزد اور 35 سے زائد دیگر نامعلوم طلباء کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی جمیعت طلبہ اور پنجاب کونسل کے طلبہ کے درمیان کینٹین پر تصادم ہوا، جس کے بعد طلبہ نے توڑ پھوڑ کی جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے وائس چانسلر آف پر دھاوا بول دیا، دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں جبکہ سکیورٹی گارڈز کیساتھ بھی دھکم پیل ہوئی اور کارکنوں نے سکیورٹی گارڈز کو بھی دھمکیاں دیں۔ جمیعت کے ارکان ایڈمن بلاک میں بھی گھس گئے اور ملازمین کو ہراساں کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 966962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966962/پنجاب-یونیورسٹی-میں-ہونیوالے-تصادم-کا-مقدمہ-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org