0
Sunday 5 Dec 2021 13:03

سیالکوٹ واقعہ، شیعہ علماء کونسل کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

سیالکوٹ واقعہ، شیعہ علماء کونسل کا فوری تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کسی المیے سے کم نہیں، ملک میں بڑھتی شدت پسندی یقیناً قابل تشویش ہے، معاشرے میں صبر و تحمل اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیالکوٹ جیسے واقعات سے ملکی ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے، جس کے اثرات تجارت سمیت سیاحت پر بھی پڑتے ہیں۔ اپنے بیان میں علامہ اسد زیدی نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیئے کہ ماضی کی طرح کیس کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کے بجائے ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تحقیقات کرائیں اور قانون شکنی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات کے بعد میڈیا پر شور شرابہ ہوتا ہے، بڑے بڑے بیانات دیئے جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد سکوت برپا ہو جاتا ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے بیانات اور میڈیا بریفنگ سے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ جیسے واقعات  اور ملک میں بڑھتی شدت پسندی کی روک تھام کیلیے ریاست بلخصوص اور اسکے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 966973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش