0
Sunday 5 Dec 2021 13:08

ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مجموعی طور پر ٹھنڈی رہتی ہے، قمر زمان کائرہ

ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مجموعی طور پر ٹھنڈی رہتی ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مجموعی طور پر ٹھنڈی رہتی ہے، لاہور دیر سے جاگتا ہے، پھر بھی آج پولنگ تیز ہو رہی ہے۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول رہنا چاہیئے، تاکہ عوام ووٹ ڈال سکیں، حکمراں جماعت نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے، نااہل نہیں ہوئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو اور بہتر ہوتا، پی ٹی آئی کو پتہ چلتا کہ عوام کو دکھ دینے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 966975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش