1
1
Sunday 5 Dec 2021 13:25

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 24 تا 26 دسمبر بھٹ شاہ میں ہوگا

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 24 تا 26 دسمبر بھٹ شاہ میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 24 تا 26 دسمبر 2021ء بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "اسلام پیغام وحدت و یومِ امام زین العابدینؑ" 24 تا 26 دسمبر 2021ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں ہوگا۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مرکز، ڈویژنز، اضلاع اور تعلیمی اداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی، جبکہ نئے سال کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

مرکزی کنونشن کے ایجنڈے میں روح پرور دُعائیہ محفل، علمی مذاکرہ، تقریری مقابلہ، اجتماعی مباحثہ، ٹیبلوز، تعلیمی کانفرنس، سابق مرکزی صدور کی محفل، شب شہداء، جنرل نشست سوالات اور جوابات، مکمل تنظیم تعارف سے آگاہی، تقریب تقسیم انعامات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 26 دسمبر کو بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 966977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
سلام
بزرگ عالم علامہ حیدر علی جوادی صاحب اور دانشور معظم سید حسین شاہ موسوی صاحب سمیت اصغریہ کے دیگر بزرگان کو پھر سے یکجان منسجم ہوکر از سر نو کام کا آغاز کرنا چاہیئے۔ منقسم اصغرینز نہیں بلکہ متحد و منسجم۔
ہماری پیشکش