QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 24 تا 26 دسمبر بھٹ شاہ میں ہوگا

5 Dec 2021 13:25

26 دسمبر کو بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن 24 تا 26 دسمبر 2021ء بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس او پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "اسلام پیغام وحدت و یومِ امام زین العابدینؑ" 24 تا 26 دسمبر 2021ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں ہوگا۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے آنے والے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مرکز، ڈویژنز، اضلاع اور تعلیمی اداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی، جبکہ نئے سال کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔

مرکزی کنونشن کے ایجنڈے میں روح پرور دُعائیہ محفل، علمی مذاکرہ، تقریری مقابلہ، اجتماعی مباحثہ، ٹیبلوز، تعلیمی کانفرنس، سابق مرکزی صدور کی محفل، شب شہداء، جنرل نشست سوالات اور جوابات، مکمل تنظیم تعارف سے آگاہی، تقریب تقسیم انعامات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 26 دسمبر کو بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد ہوگا، جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 966977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966977/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-52واں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-24-26-دسمبر-بھٹ-شاہ-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org