QR CodeQR Code

لسبیلہ، لاپتہ پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ میر سے برآمد

5 Dec 2021 15:09

ایس پی لسبیلہ کے مطابق قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈ ملیر سے حب منتقل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تین دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق قاضی اجمل کا جیرو کوپٹر بھی کنڈ ملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈ ملیر سے حب منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز ’جیرو کاپٹر‘ گر کر تباہ ہوا تھا۔ جس کے پائلٹ قاضی اجمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللّٰہ ساجدی کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل کا جہاز جیرو کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق لائسنس یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ طیارہ حادثے کے بعد قاضی اجمل کُنڈ ملیر میں 3 دن قبل شام کے وقت لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی لاش اب کنڈ ملیر سے برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے پائلٹ قاضی اجمل کُنڈ ملیر کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 966986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966986/لسبیلہ-لاپتہ-پائلٹ-قاضی-اجمل-کی-لاش-کنڈ-میر-سے-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org