0
Sunday 5 Dec 2021 19:06

میں خود وزیراعظم عمران خان کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھوں گا، گورنر سندھ

میں خود وزیراعظم عمران خان کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھوں گا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمر کوٹ کے دورہ کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے گا اور میں خود وزیراعظم عمران خان کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی عوام بھرپور انداز میں عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہے، 2023ء میں سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی اور جس دن سندھ میں عمران خان کی حکومت آئے گی اس دن سندھ کی عوام پر کی گئی تمام زیادتیوں اور ظلم کا حساب شروع گا اور ظالموں کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کسی کے ذاتی ملازم نہ بنیں جبکہ سرکاری ملازم بھی عوام سے زیادتی کرنے سے گریز کریں۔

گورنر سندھ نے پولیس محکمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی عوام پر کئے جانے والے ظلم کو بند کرے اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے سندھ کی عوام کے مسائل کو حل کریں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ گورنر سندھ نے حیسکو کے حوالے سے کہا کہ حیسکو سندھ میں مسلسل زیادتیاں کررہا ہے، حیسکو کا کام یہ دیکھنا نہیں کہ کون کس جماعت کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو ٹرانسفارمرز کی ضرورت ہے انہیں فراہم نہیں کیا جارہا ہے بلکہ مخصوص لوگوں کے کہنے پر دیئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 967018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش