QR CodeQR Code

ڈاکٹر جوہر عباس آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، مرکزی صدر نے حلف لیا

5 Dec 2021 21:57

کنونشن میں تعلیمی سیمینار کے علاوہ محبین کنونشن اور قرآن و اہلیبیت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا جبکہ مرکزی صدر زاہد مہدی نے نومنتخب ڈویژنل صدر نے حلف لیا۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 47 واں دو روزہ سالانہ ''جہد مسلسل و عزم نو'' کنونشن امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوا، کنونشن کے دوسرے روز اجلاس عمومی نے ڈاکٹر جوہر عباس کو آئندہ سال کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا۔ کنونشن میں علمائے کرام کے علاوہ سابقین و موجودین آئی ایس او کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں آئی ایس پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن مین سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، علامہ قاضی شبیر حسین علوی، علامہ غضنفر علی حیدری، امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین سجاد نقوی، سابق جج وجاہت حسین لنگاہ، مولانا اقتدار حسین نقوی، مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا قاضی نادر حسین علوی سمیت سابق ڈویژنل صدور کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن میں تعلیمی سیمینار کے علاوہ محبین کنونشن اور قرآن و اہلیبیت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام نے شرکت اور خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا جبکہ مرکزی صدر زاہد مہدی نے نومنتخب ڈویژنل صدر نے حلف لیا۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنماء مولانا سید کاشف ظہور نقوی نے دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے کنونشن کا اختتام کیا۔


خبر کا کوڈ: 967039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967039/ڈاکٹر-جوہر-عباس-آئی-ایس-او-ملتان-کے-ڈویژنل-صدر-منتخب-مرکزی-نے-حلف-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org