QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس

چنیوٹ، ایم ڈبلیو ایم کا ضلع میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

5 Dec 2021 22:17

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جو ضلع کی سیاسی صورتحال کا فیصلہ کریگی، جسکے بعد اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر گذشتہ روز سیالکوٹ میں ہونیوالے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید اخلاق الحسن شیرازی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ کے علاوہ صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر سے یونٹس مسئولین اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جو ضلع کی سیاسی صورتحال کا فیصلہ کرے گی، جس کے بعد اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر گذشتہ روز سیالکوٹ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے ریاست پاکستان سے اس واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 967041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967041/چنیوٹ-ایم-ڈبلیو-کا-ضلع-میں-بلدیاتی-الیکشن-بھرپور-حصہ-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org