0
Sunday 5 Dec 2021 22:37

ملتان، پروفیسر عامر صدیقی اور سلمان اعظم اہلحدیث یوتھ فورس کے بلامقابلہ مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان، پروفیسر عامر صدیقی اور سلمان اعظم اہلحدیث یوتھ فورس کے بلامقابلہ مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے انتخابات میں پروفیسر حافظ محمد عامر صدیقی مرکزی صدر اور حافظ محمد سلمان اعظم مرکزی جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ جنوبی پنجاب کے رہنما و مرکزی الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالکریم ندیم کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل ہوا۔ سربراہ جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ جنوبی پنجاب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری ہدایت اللہ رحمانی، ڈاکٹرعبدالکریم ندیم، عمران دریشک، طاہر محمود، احسان الحق ودیگر نے انتخابی عمل اور تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ بلامقابلہ نومنتخب مرکزی صدر حافظ عامر صدیقی کا تعلق جنوبی پنجاب خان پور سے، بلامقابلہ نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل سیالکوٹ سے جبکہ فنانس سیکرٹری حافظ عبدالوحید بٹ کا تعلق نارووال سے ہے۔ اس موقع پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم ودیگر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی جبکہ حافظ عامر صدیقی اور حافظ سلمان اعظم کا کہنا تھا کہ کارکنان نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منتخب کیا ہے وہ اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طور عہدہ برآ ہونگے۔ جمعیت اہلحدیث واہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے رہنماوں نے جنوبی پنجاب سے مرکزی صدر کے انتخاب کو اعزاز قرار دیا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 967044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش