QR CodeQR Code

ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، قدوس بزنجو

5 Dec 2021 22:46

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانیوالے ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرنے اور سزا دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے اور ان پر تشدد کرنے والے ملزم ہدایت خلجی کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اتوار کی شب کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی کو پہلے سے ہی گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کے باقی ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے برہنہ ویڈیوز بنانے والے گینگ کے تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 967045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967045/ہدایت-خلجی-اور-اسکے-ساتھیوں-کو-کیفرکردار-تک-پہنچائیں-گے-قدوس-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org