0
Sunday 5 Dec 2021 22:55

سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی منفی تصویر دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے، مفتی مظہر چشتی 

سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی منفی تصویر دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے، مفتی مظہر چشتی 
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان ضلع ملتان کے امیر مفتی مظہر حسین چشتی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیالکوٹ واقعے نے مسلمانوں کی منفی تصویر دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے، کسی پر توہین رسالت کا سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں، نہ ہی ہمارا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک انصاف شجاعباد کے سابق آرگنائزر غلام یسین کی تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع ملتان محمد یونس قادری، ملک اظہر حسین سندیلہ، زاہد حمید گجر، قاری فیاض رضوی، رانا محمد صدیق، پیر صابر شاہ، رانا یونس رضوی اور جنید عطاری بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی زندگی دوبھر کر دی ہے۔ چینی، گھی، آٹا، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں آئے روز اضافہ نے عوام کو جیتے جی مار دیا ہے، غربت کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ حکومتی عہدیدران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ انشااللہ آنے والے وقت میں تحریک لبیک پاکستان ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 967047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش