QR CodeQR Code

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

6 Dec 2021 00:15

اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، کے نیچے سے بم برآمد کیا گیا، جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔


اسلام ٹائمز۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، کے نیچے سے بم برآمد کیا گیا، جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ ترک میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے


خبر کا کوڈ: 967055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967055/ترک-صدر-طیب-اردگان-پر-قاتلانہ-حملے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org