0
Monday 6 Dec 2021 00:37

امریکی جاسوس طیارہ اور اسرائیلی ہوائی جہاز تصادم سے بال بال بچ گئے

امریکی جاسوس طیارہ اور اسرائیلی ہوائی جہاز تصادم سے بال بال بچ گئے
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل سے اڑان بھرنے والا مسافر بردار طیارہ اور ایک امریکی نیٹو جاسوسی طیارہ بحیرہ اسود کے اوپر اچانک آمنے سامنے آگئے۔ اسرائیلی نیوز ایجنسی ٹائمز آف اسرائیل نے روسی ائیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی ہوائی جہاز نے فضائی تصادم سے بچنے کیلئے فوراً طیارے کو زمین کی طرف غوطہ دیا۔ روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ نیٹو کا CL600 جاسوسی طیارہ تیل ابیب سے 142 مسافرں کو ماسکو جانے والے اسرائیلی طیارے کے طے شدہ راستے میں اچانک آگیا تھا۔ ایروفلوٹ نامی اسرائیلی پرواز کو مبینہ طور پر جاسوس طیارے سے اپنا فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے 500 میٹر (1,600 فٹ) زمین کی طرف تیزی سے آنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 967059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش