QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے، آصف علی زرداری

6 Dec 2021 10:02

سابق صدر مملکت اور پی پی پی کے کوچیئرمین کا کہنا ہے کہ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔ دوسری جانب راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ این اے 133 کی کارکردگی پر خوش ہوں، ہمارے جیالے یہ الیکشن جم کر لڑے ہیں، اس الیکشن سے پیپلز پارٹی کا پورے پنجاب میں ریواول ہوگا، اب پورے پنجاب کے اندر دما دم مست قلندر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 133 میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت انکی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے، پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے، جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔ لاہور میں ہونیوالے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے چودھری محمد اسلم گل نے 32 ہزار 313ووٹ حاصل کرکے پنجاب کی سیاست میں ناقدین کو حیران کردیا ہے۔
 
پیپلز پارٹی کی اس شکست کے باوجود جیالے بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنے پر خوشی منا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت بھی لاہور ضمنی الیکشن میں پارٹی کی کارکردگی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی۔ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ این اے 133 کی کارکردگی پر خوش ہوں، ہمارے جیالے یہ الیکشن جم کر لڑے ہیں، اس الیکشن سے پیپلز پارٹی کا پورے پنجاب میں ریواول ہوگا، اب پورے پنجاب کے اندر دما دم مست قلندر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 967091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967091/پیپلز-پارٹی-نے-لاہور-میں-نیا-جنم-لے-لیا-ہے-ا-صف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org