QR CodeQR Code

سیالکوٹ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، عثمان بزدار

6 Dec 2021 10:48

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ انسانیت پر بدنما داغ ہے، ملوث ملزم قانون کے مطابق عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، حکومت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ظالموں کو قرار واقعی سزا دلائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے حکومت سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکا کے ہلاک شہری کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے نہ صرف ملوث افراد کو گرفتار کیا بلکہ امن عامہ کی فضا کو بھی یقینی بنایا، کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، آئی جی کوہدایت کی ہے کہ گرفتار افراد کیخلاف قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔

انہوں نے کہا جس طرح حکومت نے پنجاب میں دیگر ہائی پروفائل کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا، سیالکوٹ کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سیالکوٹ واقعہ انسانیت پر بدنما داغ ہے، ملوث ملزم قانون کے مطابق عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، حکومت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ظالموں کو قرار واقعی سزا دلائے گی۔


خبر کا کوڈ: 967100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967100/سیالکوٹ-کیس-کو-منطقی-انجام-تک-پہنچایا-جائے-گا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org