QR CodeQR Code

رواں سال جنوبی پنجاب میں200 چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے، کامران مائیکل

6 Sep 2011 08:07

اسلام ٹائمز:اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور کی معاشی ترقی کے لیے بھی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، جنوبی پنجاب میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے 20 ملین روپے کے منصوبوں اور سکیموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اقلیتی امور و ترقی خواتین پنجاب کامران مائیکل نے کہا ہے کہ رواں سال جنوبی پنجاب میں 200 چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے، وہ پیر کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں جنوبی پنجاب ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص فنڈز اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور کی معاشی ترقی کے لیے بھی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، کامران مائیکل نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائیلی علاقوں کی ترقی کے لیے بھی تین ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ترقیاتی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، اسی طرح بارانی علاقوں میں 200 چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے جس کے لیے 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، کامران مائیکل نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے20 ملین روپے کے منصوبوں اور سکیموں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 96714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/96714/رواں-سال-جنوبی-پنجاب-میں200-چھوٹے-ڈیم-تعمیر-کئے-جائیں-گے-کامران-مائیکل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org