0
Monday 6 Dec 2021 19:23

بھارت میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی مجموعی تعداد 127.93 کروڑ سے متجاوز

بھارت میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی مجموعی تعداد 127.93 کروڑ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 127.93 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 24 لاکھ 55 ہزار 911 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 127 کروڑ 93 لاکھ نو ہزار 669 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت ملک میں 98 ہزار 416 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.28 فیصد اور یومیہ کیسزکا 0.94 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8834 کووڈ مریض صحتمند ہوئے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 608 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.35 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر آٹھ لاکھ 86 ہزار 263 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 64 کروڑ 82 لاکھ 59 ہزار 67 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش