0
Monday 6 Dec 2021 19:38

ہم اومیکرون کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈاکٹر ششی سادھنا شرما

ہم اومیکرون کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈاکٹر ششی سادھنا شرما
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سادھنا شرما کا کہنا ہے کہ اومیکرون تیزی سے منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے ویرینٹ سے بیماری کی شدت کیا ہوسکتی ہے اور اموات کی شرح کیا رہ سکتی ہے وہ ریسرچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل در آمد سے ہی اس نئے ویرینٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ششی شرما نے یہ باتیں پیر کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قسم کا یہ اومیکرون ویرینٹ جنوبی افریقہ میں پایا گیا یہ بھی تیزی سے منتقل ہونے والا ویرینٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بیاری کی شدت کیا ہوگی اور اموات کی شرح کیا ہوگی وہ ریسرچ کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے جو آنے والے ایک دو ہفتوں میں معلوم ہوگا۔

ڈاکٹر ششی سادھنا شرما نے کہا کہ نئے نئے ویرینٹس آتے رہیں گے لیکن کورونا گائیڈ لائنز پر مکمل عمل در آمد سے ان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے کورونا کی دوسری لہر کو قابو میں کر لیا اسی طرح ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اومیکرون کے خدشات کے پیش نظر سرینگر انتظامیہ نے تمام بین الاقوامی مسافروں کو سرینگر ہوائی اڈے پر ہی ٹیسٹ کرنے کو لازمی قرار دیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو کورنٹائن کیا جاتا ہے۔ حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جن مقامی لوگوں نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بیرونی ممالک کا دورہ کیا ہے اگر وہ اپنی سفری ہسٹری چھپائیں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان پر بیس ہزار روپیہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 967178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش