0
Monday 6 Dec 2021 19:40

سیاچن سیکٹر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

سیاچن سیکٹر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسلام ٹائمز۔ سیاچن کے پیون سیکٹر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر عرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شہید ہو گئے۔ دوسری جانب مقامی زرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کمانڈر ایف سی این اے کے ساتھ معمول کے دورے پر تھا۔ سیاچن سیکٹر سے ہیڈکوارٹر واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ شہید عرفان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ گنش سے تھا اور وہ جی بی کے مشہور ادیب شیرباز علی برچہ کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ادھر گورنر راجہ جلال حسین مقپون، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیر اطلاعات فتح اللہ خان، اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے حادثے پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 967179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش