QR CodeQR Code

گلگت، کریش پلانٹ میں سلینڈر دھماکہ، دو افراد جاں بحق، دو زخمی

6 Dec 2021 19:59

پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے علی حسن ولد عزیز خان اور اختر حسین ولد محمد خان کا تعلق اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے چھلمش میں موجود این ایل سی کریش پلانٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے علی حسن ولد عزیز خان اور اختر حسین ولد محمد خان کا تعلق اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ سے ہے جبکہ زخمی ہونے والے غضنفر ولد محمد خان ساکن کا تعلق اٹھارہ ھزاری ضلع جھنگ اور محمد عمیر ولد محمد یعقوب کا تعلق چکوال سے ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 967181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967181/گلگت-کریش-پلانٹ-میں-سلینڈر-دھماکہ-دو-افراد-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org