0
Monday 6 Dec 2021 20:24

قانون ناموس رسالت کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنیوالا اللہ و رسول کا مجرم ہے، کفیل بخاری

قانون ناموس رسالت کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنیوالا اللہ و رسول کا مجرم ہے، کفیل بخاری
اسلام ٹائمز۔ کائنات کا نظام اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں چل سکتا، اللہ نے ہمارے اعمال کے مطابق ہمیں حکمران دیئے ہیں، رعایا بگڑ جائے تو اس کے بگاڑ میں ملک کے سنبھلنے کا امکان ہوتا ہے، لیکن اگر حکمران ہی بگڑ جائیں تو نہ ملک رہتا ہے اور نہ ہی حکومت۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن کریم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوانینِ ناموس رسالت ﷺ اور قوانینِ تحفظ ختم نبوت بہت ہی حساس قوانین ہیں ان کی آڑ میں اگر کوئی اپنے ذاتی مسئلے کو حل کرے گا تو وہ اس دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کا مجرم ہوگا، لیکن ہم اس طرح کے واقعات کی وجہ سے قوانین ناموس رسالتﷺ اور تحفظ ختم نبوت پر آنچ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے قوانین کے نفاذ میں سنجیدگی سے کام لیں تو سیالکوٹ جیسے واقعات کی نوبت ہی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاق نبوی ﷺ کو اپنا کر صحابہ کرامؓ نے پوری دنیا پر حکومت کی اور آج ہم صحابہ کرام کے نام لیوا ہو کر بھی یہود و نصاری کی غلامی میں زندگی بسر کر رہے ہیں، امت مسلمہ کو اجتماعی طور پر اخلاق نبویﷺ کو اپنانا ہوگا اور اپنے تعلیمی نصاب میں اس مضمون کو اہمیت دینی ہو گی تاکہ ہماری نسلوں میں اخلاق نبویﷺ کا رجحان پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے قادیانی آئین پاکستان سے انحراف کرنیوالا باغی طبقہ ہے، اس کیساتھ باغیوں والا ہی سلوک ہونا چاہیے تھا لیکن ہماری موجودہ حکومت کا نمائندہ چودھری محمد سرور مشہور زمانہ قادیانی لارڈ طارق احمد کو ان کے گھر (لندن) میں جا کر اعزاز پاکستان جیسی شلیڈ دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان دونوں کے غدار ہیں لہٰذا اس سے اعزاز پاکستان کو واپس لیا جائے۔ حکمران عالمی دباؤ میں قادیانیت کو سرعام پروموٹ کر رہے ہیں اگر ایساہی چلتا رہا تو ہولناک گشیدگی جنم لے سکتی ہے اس لیے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طبقہ کو اس کی حد میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے جبکہ عالمی دنیا نے خاموشی طاری کر رکھی ہے، ان حالات میں پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ 
خبر کا کوڈ : 967183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش