QR CodeQR Code

گوادر، بم حملے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار

6 Dec 2021 20:31

پولیس کے مطابق بارودی مواد سرکاری نمبر کی موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ اسکے ساتھ ہی دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مکران اور گوادر پولیس نے کارروائی ہوئے موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے ایریا میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ بم سرکاری نمبر کی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور پولیس نے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 967185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967185/گوادر-بم-حملے-کی-کوشش-ناکام-دو-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org