QR CodeQR Code

کوئٹہ، آغا رضا کی آئی جی پولیس سے ملاقات، ویڈیو کیس سے متعلق گفتگو

6 Dec 2021 20:49

سابق صوبائی وزیر قانون نے حالیہ ویڈیوز اور بچیوں کے اغواء سے متعلق آئی جی بلوچستان سے ملاقات کی۔ آئی جی پولیس نے سابق وزیر قانون کو کیس کی پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سابق صوبائی وزیر قانون آغا رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن ذوالفقار علی نے آج کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے حالیہ ویڈیوز اور بچیوں کے اغواء کیس کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے سابق وزیر آغا رضا کو اب تک کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کیس کے چالان کے حوالے سے پولیس کی طرف سے مکمل پیشہ وارانہ کارکردگی کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 967192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967192/کوئٹہ-آغا-رضا-کی-آئی-جی-پولیس-سے-ملاقات-ویڈیو-کیس-متعلق-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org