0
Monday 6 Dec 2021 20:56

عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، سہیل عباس شاہ

عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، سہیل عباس شاہ
اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون گلگت بلتستان سید سہیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ گلگت کی تاریخ میں پہلی بار ایک پڑھا لکھا وزیر اعلیٰ جو انتہائی مخلصی کے ساتھ کام کر رہے ہیں کی قابلیت اور شہرت امجد کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر قانون کا کہنا تھا کہ خالصہ سرکار کی قرارداد کو اسمبلی نے مسترد نہیں کیا ہے بلکہ لینڈ ریفارمز کمیٹی کو منتقل کیا گیا ہے۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی تقریباً آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، ایسے میں امجد ایڈووکیٹ کے مضحکہ خیز بیانات کسی سازش سے کم نہیں۔ امجد ایڈووکیٹ جن وزراء کو آلہ کار کہہ رہے ہیں وہ تاریخ میں پہلی بار سیاست میں آئے ہیں اور پہلی بار ہی اسمبلی اور حکومت کا حصہ بنے ہیں۔

امجد ایڈووکیٹ بتائیں کہ وہ اب تک کس کے آلہ کار رہے ہیں، وہ جب کونسل کا ممبر تھا تب گلگت بلتستان میں ٹیکس لگوانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنی حکومت کے اختتام پر خود ہی ٹیکس کیخلاف تحریک چلائی، عوام انکی منافقانہ کردار سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ اب اگر عوام کو ان کا حق ملنے جا رہا ہے تو ایسے میں امجد ایڈووکیٹ کی تکلیف سمجھ سے بالاتر ہے۔ انشاء الله جس عوام نے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا ہے ان کی توقعات پر پورا اترینگے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ کسی ملازم کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں کی، جو بھی ملازمین و آفیسران کام کرتے رہیں گے ان کی تعریف ہوگی جو کام چوری کرینگے ان کے خلاف سخت کارروائی کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 967193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش