0
Monday 6 Dec 2021 20:58

سیالکوٹ کا واقعہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کیلئے باعث شرم ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

سیالکوٹ کا واقعہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کیلئے باعث شرم ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کے لئے باعث شرم ہے، انتہا پسندوں نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، مذہب کا نام لینے والے انتہا پسندوں نے غیرانسانی اور ظالمانہ اقدام کرکے اسلام کو بد نام کیا ہے، اسلامی تعلیمات کسی کو ناحق قتل کی اجازت نہیں دیتیں، غیر ملکی فیکٹری مینجر کے قتل کا واقعہ اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی اور اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام دوسرے مذاہب کابھی احترام کرتا اور رواداری کا درس دیتا ہے، اسلام کسی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دیتا، اسلامی تعلیمات کے مطابق بغیر ثبوت اور صفائی کا موقع دیئے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے، انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے علما، میڈیا اور حکومت کو مل کر رواداری کے فروغ کی مہم چلانی چاہیئے، اب اس انتہا پسندی کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، قانون پر عمل درآمد ہوتا تو ایسے اقدامات سامنے نہ آتے۔
خبر کا کوڈ : 967194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش