QR CodeQR Code

فلائی دبئی ایئرلائن نے سکردو کیلئے پروازیں چلانے کی درخواست جمع کرا دی

6 Dec 2021 21:08

گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کے مطابق فلائی دبئی ایئرلائن پاکستان سول ایوی ایشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد سکردو کیلئے آپریشنز شروع کرسکے گی۔


اسلام ٹائمز۔ فلائی دبئی ایئرلائن نے سکردو کیلئے پروازیں شروع کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔ گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت وزیرِاعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں سیاحت کے فروغ کی کاوشوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی ایئرلائن فلائی دبئی نے سکردو آپریشنز شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ فلائی دبئی ائر لائن پاکستان سول ایوی ایشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد سکردو کیلئے آپریشنز شروع کرسکے گی۔ سکردو ایئرپورٹ کو کم سے کم وقت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے معیار کا درجہ ملا ہے۔ سکردو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 967196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967196/فلائی-دبئی-ایئرلائن-نے-سکردو-کیلئے-پروازیں-چلانے-کی-درخواست-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org