QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس وین پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

6 Dec 2021 21:55

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس وین پر حملہ اسوقت ہوا، جب وین گزر رہی تھی۔ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسپینی روڈ کے علاقہ مبارک چوک کے قریب پولیس وین پر اس وقت حملہ ہوا، جب وین گزر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں سے دو کو سول ہسپتال، جبکہ ایک اہلکار کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 967219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967219/کوئٹہ-پولیس-وین-پر-دستی-بم-حملہ-3-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org